آمدن سے زائد اثاثے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں سماعت آج ہوگی

Oct 16, 2017

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ مقدمے میں استغاثہ کے چوتھے گواہ منیجر آپریشنز حبیب بنک لمیٹڈ کیو بلاک پاک سیکرٹریٹ برانچ اسلام آباد مسعود النبی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور وزیر خزانہ کے وکیل خواجہ حارث گواہ پر جرح کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر نجی بنک کے افسر طارق جاوید اور نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے افسر شاہد عزیز نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے تھے۔

مزیدخبریں