ننکانہ صاحب ( نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار خصوصی) کیپٹن حسنین شہید ننکانہ میں پیدا ہوئے اور ننکانہ سے ہی ایف ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد ملٹری کالج آف سگنل سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور سگنل کور میں بطور کیپٹن اپنی ڈیوٹی کررہے تھے، مرحوم کی دو سال قبل شادی ہوئی۔ شہید کے والد ملک محمد نواز گوہر گورنمنٹ ہائی سکول ننکانہ میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ ملک محمد نواز نے تدفین کے لیے آنے والے دوستوں اور معززین کو کہا کہ میرے ساتھ افسوس نہ کریں مجھے مبارکباد دیں مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا شہید پاکستان ہے جبکہ میں اپنے دوسرے دونوں بیٹوں کو بھی پاک فوج میں شامل کراؤں گا شہید کے انیس سالہ بھائی قوسین حسین اور چودہ سالہ ثقلین حسین نے کہا کہ ہمیں بھائی کی شہادت پر فخر ہے اور ہم بھی تعلیم کے بعد پاک فوج کو جوائن کریں گے شہید کی بیوہ جو کہ پروفیسر ہیں نے تعزیت کے لیے آنے والی خواتین سے کہا کہ مجھے بیوہ ہونے کا غم نہیں۔ میں اپنے شہید خاوند کی نشانی ایک سالہ بیٹے ذوہان کو بھی پاک آرمی میں ہی کمیشن دلواؤں گی۔
کیپٹن حسنین