لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے چار برسوں میں الزامات کی سیاست کی اب ان کا سیاسی جنازہ اٹھنے کے لئے تیار ہے۔مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔پاکستان کی اکانومی کے 10 سال کے اعدادوشمار میں موجودہ گروتھ بلند ترین گروتھ ریٹ پر ہے۔ جب اقتدار میں آئے تو معاشی ترقی کی رفتار محض 3.5 فیصد تھی ۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے معاشی ترقی کو اس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز، توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیراامجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔