ابراہیم اسکاﺅٹس ملکی استحکام اور تحفظ کیلئے تیار ہیں‘ غلام عباس حیدری

اسلام آباد (نےوز ڈےسک)) ابراہیم سکاﺅٹس پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ امن کا پیغام لیکر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ آئی ایس پی میں شامل ہر جوان ہمیشہ بلاتفریق مکتب، مذہب اور رنگ و نسل صرف انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہارغلام عباس حیدری جی ایس ایل ابراہیم سکاﺅٹس نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی صوبائی سیکرٹری اسلام آباد بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام عباس حیدری نے معاشرے میں اسکاﺅٹنگ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے اور اسکاﺅٹنگ کی معاونت و تربیت میں دلچسپی لینے پر سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی نے ابراہیم سکاﺅٹس کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے غلام عباس حیدری جی ایس ایل ابراہیم اسکاﺅٹس کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کاوشوں سے پاکستان میں اسکاﺅٹنگ کو عام کرنے میں مدد ملے گی اور ایک مثبت نوجوان نسل ابھر کر سامنے آئیگی۔

ای پیپر دی نیشن