محمدعامر کی عدم موجودگی میں ذمے داری مزےدبڑھ گئی، حسن علی

Oct 16, 2017

دبئی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ محمد عامرکی عدم موجودگی میں ذمہ داری بڑھ گئی۔سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی 83 رنز سے فتح میں حسن علی کی جارحانہ بولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا، پیسر نے 9 اوور میں 36 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ہرحال میں میچ جیتنا چاہتے تھے، کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، پوری توجہ میچ پر مرکوز رکھی اورسرخرو ہوئے۔محمد عامر کی انجرڈ ہونے کی وجہ سے بولنگ کرتے ہوئے اضافی دبا محسوس کرنے کے سوال پر حسن علی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں لیکن ذمہ داری زیادہ بڑھ گئی، خوشی ہے کہ میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا جو فتح کے سفر میں ٹیم کے کام آئی، انھوں نے کہا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں مسائل ہوئے تھے، بحالی کیلیے فزیو کی نگرانی میں کام کیا، اس وقت مکمل فٹ اور بھرپور فارم ہوں، آنے والوں میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھاوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگرچہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہمیں بیٹنگ کی دعوت دی لیکن اچھا اسکور کرنے کے بعد بولرز کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت ہم حریف کو دبا میں لانے میں کامیاب ہوگئے تھے، رات کو اوس پڑنے کی وجہ سے کچھ دقت ہورہی تھی اسی وجہ سے آئی لینڈرز مزاحمت کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزیدخبریں