پی پی اور اے این پی نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا: پرویز خٹک

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے میں اپنی کارکردگی کی بدولت بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔ اس صوبے میں بھی کسی نے اسلام کے نام پر، آصف علی زرداری نے روٹی، کپڑا، مکان اور اے این پی نے پختونوں کے نام پر عوام کو لوٹا ۔ فضل الرحمن نے اسلام کے نام پر حکومت تو بنائی مگر وہ بتائیں کہ اسلام کیلئے انہوں نے کیا کیا؟ یہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے جس نے سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمعہ قرآن کو لازمی قرار دیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے زڑہ میانہ میں شمولیتی جلسے اور ہائوسنگ سکیم نیو سٹی ضلع نوشہرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...