پشاور ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبے کو نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا

پشاور (آئی این پی ) خیبر پی کے حکومت نے پشاور میں ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کے لئے ضروری لوازمات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکلر ریلوے منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کے ذریعے پشاور کو نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا۔ چین کی کمپنی منصوبے پر احسن طریقے سے کام یقینی بنانے کیلئے جلد پشاور میں اپنا دفتر کھولے گی۔ یہ منصوبہ دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا جس سے صوبے میں تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...