سفید چھڑی، دیہی خواتین کا دن منایا گیا، خوراک کا آج ہو گا

لاہور ( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سفید چھڑی اور دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا ۔ مختلف مقامات پر تقریبات ، سیمینارز اور خصوصی واکس کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد معذور خصوصاً نابینا افراد کے مسائل اور ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔ امسال دن کاموضوع صنفی مساوات کے لئے ماحول دوست زراعت میں چیلنجز اور مواقع اور دیہی خواتین کو با اختیار بنانا تھا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میںدیہی خواتین کے حقوق کو موضوع بنایا گیا ۔ خوراک کا عالمی دن آج پیر 16اکتوبر کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ خوراک اور غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خوراک کی کمی ،بھوک ،ناقص غذا اور غربت کے خلاف جدوجہد کو موضوع بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...