نئی دہلی(آئی این پی) بھارت چین کے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے سری لنکا جا پہنچا،بھارت کا کہنا ہے کہ بھارتی اوقیانوس میں بندرگاہ تک چینی رسائی بھارت کی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے،بھارت سری لنکا میں چین کی پیش رفت کو چیلنج کر رہا ہے، بھارت سری لنکن شہر ہمبنٹوٹا میں چینی ہوائی اڈے پر ہاتھ ڈالنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ بھارتی معروف اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق چین اور بھارت مابین ڈوکھلم تنازعے کے پیش نظر بھارت چین کے خلاف سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے تا کہ چین کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ بھارت بارڈر پر خاردار تار لگانے کے ساتھ ساتھ سٹریٹیجک اثاثوں کی تعمیر شروع کر چکا ہے۔ اب بھارت چین کے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے سری لنکا جا پہنچا ہے کیوں کہ بھارت سمجھتا ہے کہ بھارتی اوقیانوس میں بندرگاہ تک چینی رسائی بھارت کی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔بھارت اب چین کے خلاف سری لنکا میں بھی اپنے جمے قدموں کو مزید مضبوط کرنے کے درپے ہے۔
بھارتی اوقیانوس میںچینی رسائی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے: بھارتی میڈیا
Oct 16, 2017