ٹرمپ کا ٹویٹ مثبت، امریکی وزراءکے دورہ کے بعد بہتری آئیگی: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار‘ آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نئے پاور پراجیکٹس لگا کر حل کر دیا ہے اور لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ ماضی کی حکومتوں کی طرف سے پاور پراجیکٹس نہ لگانا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک وقوم کے مفاد میں نئے پاور پراجیکٹس لگوائے ہیں جو تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور اب لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوچکا ہے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان امریکہ تعلقات تناو¿ کا شکار تھے۔ دونوں ممالک میں تناو¿ کو کم کرنے کے لیے امریکا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔ گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت ہے اور امریکی وزیر خارجہ اور داخلہ دونوں پاکستان آرہے ہیں جس کے بعد مزید بہتری آئے گی۔ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بظاہر جو کشیدگی ہے اس میں حقیقت نہیں اور چند سیاسی عناصر چاہتے ہیں عوام کے ذریعے جمہوری فیصلے نہ ہوں۔ وزےر خارجہ نے کہا چند سیاسی عناصر چاہتے ہیں عوام کے ذریعے جمہوری فیصلے نہ ہوں یہ عناصر کبھی جی ایچ کیو اور کبھی سپریم کورٹ کے باہر چھابڑی لگا لیتے ہیں، خیر مانگنی ہے تو عوام سے مانگیںبہت سارے ٹیکنوکریٹ اس وقت ہاتھوں میں اپنی سی وی لیے کھڑے ہیں یہ لوگ معاشرے کا ناسور ہیں فیکٹری کا نہ بکنے والا دو نمبر مال ہےں۔ 

ای پیپر دی نیشن