کابل ٹرک سے 2700 کلو دھماکہ خیز مواد کے 30 ڈرم تاربرآمد ڈرائیورپکڑ لیا

کابل (اے ایف پی) کابل میں پولیس نے ٹماٹروںسے بھرا ٹرک پکڑنے کادعویٰ کیا ہے جس میںزرد اور اورنج رنگ کے پلاسٹک کے 30 ڈرمز میںدھماکہ خیز مواد موجودتھا، 2 بم100 کلو کے ملے،چیک پوسٹکے قریب گولیمار کر ڈرائیورکو زخمی کرکے پکڑ لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈرم میں 20 لیٹر امونیم نائٹریٹ بھراتھا جو کھاد بنانے کے لئے استعمال ہوتاہے۔ بجلی کے تار بھی برآمدہوئے ہیں۔ٹرک پکڑنے والے 3 پولیس اہلکاروںکو فی کس 440 ڈالرانعام سے نوازا گیا ہے اور پرموشن دیدی گئی۔ ترجمان نے کہا اس کا نشانہ حکومتی تنصیبات تھیں۔ پولیس سربراہ الماس نے بتایا 2700 کلو دھماکہ خیز مواد تھا۔ طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن