لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے لاہور سے تعلق رکھنے والے محمود لودھی نے ایشین سینئرشطرنج چیمپئن شپ جیت لی۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والی آٹھویں ایشن سینئر شطرنج چیمپئن شپ میں ایشیا اور اوشیانا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سوئس لیگ پر ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی سٹار محمود لودھی نے نو میچز کھیلے ، چھ میں فاتح رہے ، دو میچز ڈرا ہوئے جبکہ ایک میں انہیں ناکامی ہوئی اور انہوں نے سب سے زیادہ سات پوائنٹس حاصل کر کے ایشین سینئر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے جونسن دوسرے نمبر پر رہے۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ آکلینڈ میں 7 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوا۔محمود احمد لودھی اس سے قبل 2015 میں بھی ایران میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپین شپ جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔