بابر اعظم کی سالگرہ‘ ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا

Oct 16, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابو ظبی میں ساتھی کرکٹر بابر اعظم کی 23ویں سالگرہ منائی۔ شیخ زید سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے سالگرہ کا کیک کاٹا جہاں ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اورساتھی کھلاڑی بھی موجود تھے۔ کیک کاٹنے کے دوران کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان اور رومان رئیس سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے سالگرہ کا کیک بابر اعظم کے چہرے پر لگایا۔کیک کاٹنے کی یہ تقریب پریکٹس سیشن میں بریک کے دوران منعقد کی گئی۔

مزیدخبریں