لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیئن ویمنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹونامنٹ میں پاکستان، ہانک کانگ، چین، سری لنکا، برونائی، میانمار اور ازبکستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو میزبان برونائی کے خلاف کھیلے گی۔
ایشین ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ 22 اکتوبر سے برونائی میں شروع ہو گا
Oct 16, 2017