سکو (این این آئی) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ دہرے معیارکے بغیر لڑی جانی چاہیے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کسی کےسیاسی مفادکےلیےانتہاپسندوں کواستعمال نہیں کیاجاناچاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کراورایک دوسرےکاہاتھ تھام کرلڑی جانی چاہیے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ خودمختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے، ایسی مداخلت سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ممالک میں عدم استحکام ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کا خطرہ بڑھا ہے۔