اسلام آباد (این این آئی)گذشتہ سات سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 3.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 12.6 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2010-11ء کے دوران یہ شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایس بی پی کی قومی معیشت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران قومی معیشت کے استحکام کیلئے کی جانے والی اصلاحات کے نتیجہ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کے اضافہ میں مدد ملی ہے تاہم یہ شرح بنگلہ دیش کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس دہندگان کی شرح میں اضافہ سے ٹیکس وصولیوں کے اضافہ سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے اور حکومت کی اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں مزید بہتری متوقع ہے۔
سات برسوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد بڑھ گئی
Oct 16, 2017