ملتان( سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ کی ریکارڈ ساز سنچریوں کی بدولت پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کمبرے میں میزبان ٹیم نے 279رنز کا ہدف 42.5 اووروں میں بآسانی پار کرلیا کوئنٹن ڈی کاک نے 145گیندوں پر 21چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 168اور ہاشم آملہ نے 112گیندوں پر 110رنز بنائے جس میں 8چوکے شامل ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم نے مقررہ 50اووروں میں 7وکٹوں پر 278رنز بنائے۔ کپتان نے 110رنز کی اننگز تراشی جس میں 11چوکے اور 2چھکے شامل ہیں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز ہیں بنگلہ دیش کا پروٹیز کے خلاف یہ پہلا بڑا مجموعہ ہے امرالقیس 31، لٹن دا س21، شکیب الحسن 29، محمود اللہ 26، صابر رحمان 19اور محمد سیف نے 16سکور کیا۔ جنوبی افریقہ کا گیسوربادا4پریٹوریس 2اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا ون ڈے : جنوبی افریقہ نے بنگال ٹائیگرز کوبھیگی بلی بنادیا
Oct 16, 2017