ممبئی (آئی این پی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں بدترین شکست کے بارے میں ٹیم منیجر نے حیران کن انکشاف کیاہے کہ فائنل میں بھارت کی شکست کی وجہ روی شاستری اور طلعت علی بنے۔فائنل میچ سے قبل دونوں سابق کپتانوں نے پاک بھارت فائنل کو یک طرفہ مقابلہ قرار دیاتھا جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کچھ کردکھانے کے جنون میں مزید اضافہ ہوااورگواسکر اورشاستری کے جانبدارانہ تبصروں سے پاکستانی کرکٹرزکوعمدہ کھیل پیش کرنے کی ترغیب ملی۔