عدالتی بھگوڑے کا قانون کی حکمرانی پر خطاب قانون کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے‘ نیئر بخاری

Oct 16, 2017

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )پیپلزپارٹی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نرگس فیض ملک نے عمران خان کے کنونشن سنٹر میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے الزام لگا کر اپنی بے ایمانیوں اور بدعنوانیوں کو چھپا نہیں سکتے انہوںنے کہا کہ خردبرد خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کو ہڑپ کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور عمران خان کو پتہ ہے کہ ان پر الزام صحیح ہے اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام ان سے ہسپتال کے چندے کا بھی حساب مانگیں گے کیونکہ لوگ اس شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ عمران خان نے اس چندے میں بھی بے ایمانی کی ہے۔ بنی گالہ محل کے حوالے سے جمائما گولڈ سے قرضہ کا قصہ محض کہانی ہے نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے ورثہ جعلی خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس طرح مشال خان کے اصل قاتل پی ٹی آئی کے کونسلر کی عدم گرفتاری بھی عمران خان کے دامن پر داغ ہے کیونکہ کے پی پولیس عمران خان کے دباﺅ کی وجہ سے مشال خان کے اصل قاتل کو تحفظ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل خان کس منہ سے لوگوں کو اسلام آباد میں آنے کا کہیں گے کیونکہ پشاور سے لوگ آئے تو سہی مگر پولیس نے ان لوگوں کو بنی گالہ کے باہر فٹبال بنا دیا مگر بزدل خان اپنے گھر میں چھپ کر پش اپ لگاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش خردبرد خان اپنے والد کی کرپشن پر بھی بات کرتے۔


اسلام آباد (خبر نگار خصو صی )پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیرون۔ملک ثابت شدہ اخلاقی مجرم اور اندرونی ملک بھی بدنامی کا باعث بننے والے کے منہ سے قائد اعظم۔کا زکر دکھ کی بات اور قائد کی روح کو تڑپانا ہےانہوں نے کہا کہ عدالتی بھگوڑے کا قانون کی حکمرانی
پر خطاب قانون کا تمسغر اڑانے کے مترادف ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کی لوٹی گئءرقم پر پلا بڑھا عمران خان بدعنوان ٹولے کا سرپرست ملک کیلئے زیر قاتل ہے قومی بینکوں کے نادئیندگان کو پہلی صف میں بٹھا کر تقریر کرنا حیران کن ہے انہون نے کہا کہ ٹیکس چھپانے والوں کی دایئں بایئں ۔موجودگی میں ملکی معاملات درست کرنے کا دعوءمزاق کے برابر ہےنیر بخاری نے کہا کہ عدالتی مفرور کا گرفتار ہونے کے بجائے دارلخلافہ مین مجمع لگانا سوالیہ نشان ہے سید نیر حسین بخاری نے کرم ایجینسی مین ایف سی اہلکاران ہر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکءشہریوں کو بازیاب کرانے کے اپریشن میں شریک ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے کءمنصوبہ بندی کرنے والے ملک و ملت دشمنوں کو ڈھونڈ نکالکر نشان عبرت بنایا جائے انہون نے کہا کہ دیشت گردوں کےسرہرستوں سہولت کاروں مددگاروں کے خلاف سخت ترین کاروائیاں اشد ضروری ہئں دہشتگردانہ زہنیت کے خاتمے کیلئے قوم متحد ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک کو ملت کی خاطر قربان ہونے والے قومی سلامتی کے افسران اور اہلکاران پر فخر ہے انہوں نے شہدا کرم اہجینسی کے ایصال ثواب لواحقین کے صبراور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے

مزیدخبریں