پندرہواں بین الاقوامی ایڈوانسڈ مٹیریلز سپموزیم آج شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) پندرہواں بین الاقوامی ایڈوانسڈ مٹیریلز سپموزیم (آج )پیر کو نیشنل سینٹر فار فزکس میں شروع ہو رہا ہے جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوسی ہوں گے جو (آج) پیر کو صبح نو بجے نیشنل سینٹر فار فزکس اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے۔ اختتامی تقریب 20 اکتوبر کو نیشنل سینٹر فار فزکس میں منعقد ہوگی۔ متبادل سالوں میں منعقد ہونے والا ایڈوانسڈ مٹیریلز سمپوزیم بین الاقوامی سطح پر اس اعتبار سے خاص اہمیت حاصل کرچکا ہے کہ اس میں شرکت کرنے والے ملکی وغیر ملکی انجینئر ز اور سائنسدان مل بیٹھ کر اس شعبے میں جدید رجحانات پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان و انجینئر بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں جن میں سعودی عرب، سویڈن، ساﺅتھ کوریا، پرتگال، چین، مصر، برطانیہ، ترکی اور تیونیسا شامل ہیں، اس سمپوزیم میں ملکی کے علاوہ انہی ممالک کے سائنسدان و انجینئرز شریک ہو رہے ہیں۔ سمپوزیم مختلف موضوعات کو زبانی اور پوسٹر سیشنز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ سمپوزیم میں خاص طور پر جدید ہائی ٹیک صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ایڈوانسڈ مٹیریلز کے میدان میں مزید ترقی پر زور دیا جائے گا۔ نیز سمپوزیم کا بنیادی مقصد جدید دھاتوں کے شعبے میں ہونے والے رجحانات پر جان کاری حاصل کرنا نیز ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین گفت وشنید اور دیرپا صحت مند تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن