تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائیگا۔سیکرٹری ہائر اےجوکےشن نبیل احمد اعوان

Oct 16, 2017

لاہور(اے پی پی )سیکرٹری ہائر اےجوکےشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائیگاجبکہ ایچ ای ڈی پنجاب نے چوتھی بار ترامیم کےساتھ اشتہار دےنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا،ساہیوال،گوجرانوالہ، راولپنڈی ،فیصل آبادتعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی آسامیاں گزشتہ ایک سال سے خالی ہیں جہاں عارضی چارج کمشنرز کے پاس ہے یا پھر سابقین کو ہی عہدوںپر نئی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بنیادی اہلیت کے معیار میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں انتظامی امور کا تجربہ کم کرکے5سال ، تنخواہ کا پیکیج ایم پی Iسکیل کے برابرکرنا شامل ہیں،علاوہ ازیںچیئرمین بورڈ کی آسامی کےلئے ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسران سمیت بیوروکریٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں،۔سیکرٹری ہائر اےجوکےشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نبیل احمد اعوان نے اے پی پی کو بتایا کہ چیئرمین بورڈزکی تعیناتی کےلئے بنیادی اہلیت میں ترمیم کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے،منظوری کے بعدآئندہ چند روزمیںقومی اخبارات میں اشتہار دیدیا جائیگااورسرچ کمیٹی کے ذریعے انٹرویو زکے بعدجلد تعلیمی بورڈز میں چیئر مینز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔

مزیدخبریں