کراچی: منڈی بہاوالدین سے گرفتار ملزم وسیم نے خواتین پر حملوں سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں کراچی گیا ہی نہیں تو حملے کیسے کر سکتا ہوں ۔کسی خاتون سے کوئی دشمنی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاالدین سے گرفتار ہونیوالے ساہیوال کے چھرا مار ملزم وسیم نے کراچی میں خواتین میں ہونے والے حملوں سے صاف صاف انکار کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا میں کراچی گیا ہی نہیں تو حملے کیسے کر سکتا ہوں ۔ کسی خاتون سے کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس کے مطابق وسیم اس سے قبل ساہیوال میں خاتون پر چھری سے حملہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور اس دوران بھی وہ مکر گیا تھا، وسیم کے ابتدائی بیان کو حقیقت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ وسیم مشتبہ افراد میں سے ایک مشکوک شخص ہے۔ جسکا طریقہ واردات چیچہ وطنی اور ساہیوال میں ایک جیسا تھا اور اس لئے وسیم کی گرفتاری ضروری تھی۔ وسیم کو قانونی معاملات طے ہونے پر کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے، موبائل فون کا بھی فرانزک کرایا جائے گا۔
کراچی :منڈی بہاوالدین سے گرفتار ملزم وسیم نے خواتین پرچاقو حملوں سے انکار کر دیا
Oct 16, 2017 | 14:49