موغٓ دیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ٹرک بم حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد آرمی چیف اور وزیردفاع نے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ آرمی چیف اور وزیر دفاع نے کسی بھی وضاحت کے بغیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ انہوں نے عوام سے متاثرہ افراد کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ادھر اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔