منی ٹریل سے متعلق تمام اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں،نوازشریف تین سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکے: عمران خان

Oct 16, 2017 | 21:23

ویب ڈیسک

ٹویٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے پر جمائما کا بھی مشکور ہوں،سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی اضافی دستاویزات جمع کرا دیں،منی ٹریل آج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا. انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین سو ارب کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کر سکے،صرف قطری کا فراڈ خط ہی دیا گیا،میرا چھ لاکھ 72 ہزار پاؤنڈ کا ریکارڈ اب سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہے.عمران خان نے کہا کہ میرے ایک دوست نے اس سارے منظر نامے پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کیا اور کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتا تو اس کی سابق اہلیہ شریفوں سے پیسے لیتی اور مجھے جیل کرا دیتی۔

مزیدخبریں