صوبوں کو اختیارات دیئے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی، رضا ربانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سابق چیر مین سینٹ رضا ربانی سے پپلز پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں محسن باری صدر پپلز پارٹی برطانیہ اور آصف علی خان انچارج میڈیا سیل پپلز پارٹی برطانیہ اور صدر پیپلز یوتھ یورپ سینر رھنما پپلز پارٹی برطانیہ حفیظ بلوچ اور خواجہ معین الدین سید اور رانجھا صاحب صدر پیپلز پارٹی اٹلی شامل تھے ۔وفد سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے جمہوری قوتوں کو مضبوط ہونا ہوگا اور آٹھویں ترمیم پر من عن عمل کرنا ہوگا اور اس ترمیم کے ذریعے صوبوں کو جو اختیارات دیے گئے ہیں وہ انہیں دینا ہوں گے جس سے وفاق اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اور ہزاروں کارکنوں نے کوڑے اور قید وبند کی صحوبتیں برداشت کرکے پاکستان میں جمہوریت بحال کرائی ہے اور اب چیرمین پپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں اس جمہوریت کی حفاظت بھی کریں گے اس موقع پر برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بھی اس وفد سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن