مسکراہٹیں

غائب دماغ
ایک شخص کی بیوی جب بھی اپنے شوہر سے کوئی چیز بازار سے منگواتی تو وہ اکثر بھول جاتا تھا، ایک دن ایک خط ڈاکخانہ میں ڈالنے کے لئے دیا اور انگلی میں دھاگہ باندھ دیا تا کہ دھاگے کو دیکھ کر اسے خط ڈاکخانہ میں ڈالنا یاد رہے ۔
راستہ میں ایک دوست ملا تو انہوں نے پوچھا کہ یہ دھاگہ کیوں بندھا ہے؟
وہ بولا: بیوی نے یہ دھاگہ اس لئے باندھا ہے کہ میں لیٹر بکس میں خط ڈالنا نہ بھولوں۔
کیا آپ نے خط ڈال دیا ہے؟
میری بیوی خط دینا بھول گئی ہے!!!
2) ایک پروفیسر صاحب اپنے کسی دوست کے گھر رات کو کھانا کھانے گئے اور اپنے ساتھ لالٹین بھی لے گئے کہ شاید دیر نہ ہو جائے ۔ واپسی پر واقعی دیر ہوگئی اور وہ اندھیرے میں واپس آئے ۔ علی الصبح دروازے پر گھنٹی بجی وہ صاحب باہر نکلے تو دیکھا کہ میزبان دوست کا نوکر کھڑا ہے اس کے ہاتھ میں لالٹین ہے، اس نے کہا صاحب! ہمارے طوطے کا پنجرہ واپس کر یں جو آپ رات لالٹین سمجھ کر ساتھ لے آئے تھے۔
(مریم برہان، لاہور )

ای پیپر دی نیشن