کراچی (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قیام امن کے لیے ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے ڈومورکا مطالبہ کیا گیا، کراچی والوں نے جو عزت ہمیں دی اس کا حق ادا کریں گے،کراچی پاکستان کے خزانے میں 64 فیصد حصہ ڈالتا ہے کراچی کواسکا جائز حق دیں گے،قانون کی پاسداری کرنے والوں کو ریاست عزت دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کا مزار ملک کی شناخت ہے،قائداعظم نے دوقومی نظریئے کی بنیاد پر ملک حاصل کیا۔حکومت جلد قرضوں میں کمی،سود ست چھٹکارہ پا لے گی۔
امن کیلئے قربانیوں کو تسلیم کرنیکی بجائے ڈومور کا مطالبہ کیا گیا: شہریار آفریدی
Oct 16, 2018