اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کی بحری مشق سی سپارک 2018 کا آغازہوگیا ہے، مشق کاافتتاحی اجلاس پیر کو پی این ایس جوہر میں منعقد کیا گیا تھاجہاں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس سمیت پاکستان آرمی، ائیر فورس اور میر ی ٹائم سکیورٹی ایجنسی حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ و خارجہ اور فنانس منسٹری کے نمائندے بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔مشق کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے اور دیگر مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔