افغان مہاجرین سمیت پوری دنیا کے یتیموں کو بلوچستان میں آباد کیا جا رہا ہے: اختر مینگل

خضدار (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت پوری دنیا کے یتیموں کو بلوچستان میں لا کر آباد کیا جا رہا ہے، ہم پاکستان کے آئین و قانون کا یقینی طور پر احترام کرتے ہیں لیکن جس دن ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں اپنے سرزمین سے بے دخل جا رہا ہے‘ کسی بھی قومی میثاق کے ہرگز پابند نہیں ہوں گے ، ہمارے 6 نکات میں بلوچستان کے گمشدہ افراد کی بازیابی‘ ساحل و وسائل معدنیات پر حق ملکیت کی طلبی‘ بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار شامل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن