سعد رفیق اور سلمان کی 24 اکتوبر تک ضمانت منظور‘ آج نیب پیشی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 24 اکتوبر تک ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ دونوں بھائی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مﺅقف اپنایا کہ نیب انہیں ہراساں کر رہا ہے اور گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ ان پر جو الزامات ہیں اس سے متعلق نیب میں تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔ نیب نے ایک وطیرہ بنالیا ہے۔ سیاستدانوں کو انکوائری کے بہانے بلا کر انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے لٰہذا درخواست گزاروں پر کوئی ایسا الزام نہیں جس سے گرفتاری کا جواز پیدا ہو۔ نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ نیب نے 16 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور خدشہ ہے کہ موقف سنے بغیر گرفتار کرلیا جائے گا۔
ضمانت منظور

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...