اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی جائیداد والوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں، نیاپاکستان بن رہا ہے، عوام ٹیکس دے کر اس کا حصہ بنیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جو بھی پروگرام ہوگا پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، کشکول سے جان چھڑانی ہے تو برآمدات کو بڑھانا پڑے گا۔ مشکلات کے باوجود غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا،5 سال ن لیگ کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ مفتاح اسماعیل نے پچھلے سال1200 ارب کے نو ٹ چھاپے۔ سرکاری اداروں کو اپنے پاﺅں پرکھڑا کرنا ہے جبکہ ٹیکس چوری ہوتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔
اسد عمر
آئی ایم ایف کا پروگرام پارلیمنٹ میں لے جائیں گے، عوام ٹیکس دیکر نئے پاکستان کا حصہ بنیں: اسد عمر
Oct 16, 2018