بھارت کو خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں: سابق چیف ”را“

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے، اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی آپس میں بات کرلیتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔
سابق چیف ”را“

ای پیپر دی نیشن