اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) مختلف بنکوں کے افسران کا تبادلہ و برطرفی کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے بنک افسران کے تبادلوں و برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے قائم مقام صدر مقرر کر دیئے گئے۔ نوشابہ شہزاد فرسٹ ویمن بنک کی قائم مقام صدر مقرر کر دی گئیں۔ دلشاد احمد ایس ایم ای بنک کے صدر بنا دیئے گئے۔ مسابقتی کمشن کی چیئرپرسن ودیحہ خلیل کو برطرف کردیا گیا۔ شہزاد انصر کو رکن مسابقتی کمشن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ مسابقتی کمشن کے رکن ڈاکٹر سلیم کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد اور شمس الحسن کوبرطرف کردیا گیا۔ ایس ایم ای بنک کے صدر احسان الحق کو بھی برطرف کردیا گیا۔
بنک سربراہ