کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھبیسویںپامولو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپیئن شپ کئی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اختتام کو پہنچی، جس میں حصہ لینے والے 6ایج گروپس میں کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔26سال سے کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن (KWSA) کے زیرانتظام منعقدہ اور کولگیٹ پامولو(پاکستان) لمیٹڈ کے اسپانسرکردہ یہ مقابلے خواتین سوئمرز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اورانھیں آگے بڑھنے کے مواقع دینے کے لیے بہت کامیاب ثابت ہوئے۔دودنوں پر مشتمل چھبیسویں پامولو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپیئن شپ کی 69ایونٹس میںمجموعی طور پر10نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔ جس نے آئندہ سال مقابلے کے شرکا کے لیے سوئمنگ کے نئے اورچیلنج سے بھرپور اہداف مقرر کردیے۔ اس موقع پر صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی شریک حیات مسز ثمینہ عارف علوی مہمانِ خصوصی تھیں ، جنہوں نے جیتنے والی ٹیمزاورسوئمرزکو میڈلز پہنائے۔ کولگیٹ پامولو کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار لاکھانی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔دو د نوں پر مشتمل یہ سوئمنگ چیمپیئن شپ اس میں حصہ لینے والے پر جوش اور باصلاحیت شرکاء کی وجہ سے انتہائی کامیاب رہی۔ مجموعی طور پر 275بچوں اور19اداروں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی عمدہ کارکردگی سے نئے ریکارڈز قائم کیے جن میں 100 میٹرمیڈلے ریلے:کراچی گرامر اسکول،50میٹر بیک اسٹروک(ہیٹس):عریشہ لاری، کراچی امریکن اسکول،100میٹر بیک اسٹروک:آمنہ علاوی، کراچی گرامر اسکول،100میٹر بٹر فلائی:عریشہ لاری، کراچی امریکن اسکول،،200میٹرIM:آمنہ علاوی، کراچی گرامر اسکول،،100میٹر فری اسٹائل:زاہا شیخ،کراچی امریکن اسکول،200میٹر فری اسٹائل:زاہا شیخ،کراچی امریکن اسکول،200میٹرIM:زاہا شیخ،کراچی امریکن اسکول، اوپن ایج گروپ،100میٹر میڈلے ریلے: کراچی گرامر اسکول، اوپن ایج گروپ، 200میٹر فری اسٹائل :زاہا شیخ،کراچی امریکن اسکول شامل ہیں۔کراچی گرامر اسکول مجموعی طور پر گروپ چیمپیئن رہا، جس نے381.5پوائنٹس لیے۔بے ویو اکیڈمی دوسرے نمبر پر رہا، جس نے 211پوائنٹس لیے،جبکہ کراچی امریکن اسکول نے 137 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چھبیسویں پامولو ِسندھ ویمنز سوئمنگ چیمپیئن شپ
Oct 16, 2018