کراچی (کرائم رپورٹر) منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران ایک اور تہلکہ خیز انکشاف‘ فالودے اور رکشہ والے کے بعد ایک مرحوم شخص کے 4 جعلی بنک اکاﺅنٹس بھی پکڑے گئے‘ 4 سال قبل انتقال کرنے والے اقبال آرائیں نامی شخص کے بنک اکاﺅنٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ شادمان کے رہنے والے اقبال آرائیں کا 9 مئی 2014ءکو کراچی میں شہید ملت روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد انہیں سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے دوران سندھ بنک سمیت 3 بینکوں میں اقبال آرائیں کے 4 اکاﺅنٹس سامنے آئے جن کے ذریعے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فالودے والے اور رکشہ ڈرائیور سمیت اب تک جن افراد کے نام پر کھولے گئے بنک اکاﺅنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے معاملات سامنے آئے ہیں ان کے پس پردہ عناصر کا کھوج لگانے کےلئے تفتیش کے دائرے کو وسیع کر دیا گیا ہے۔
جعلی بنک اکاﺅنٹس/ دائرہ وسیع