کراچی(آئی این پی) انٹرنیشنل گالفرز کا میلہ تھائی لینڈ کے گالفرز نے لوٹ لیا۔پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل گالفرز کے مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن تھائی گالفرز کے نام رہی۔ چوتھی پوزیشن پاکستان کے محمد منیر نے اپنے نام کی۔مقابلے کے آخری دن 12انڈر پار کے اسکور کے ساتھ تھائی لینڈ کے کھلاڑی تیراوت نے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ 2018جیت لی۔