لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج لاہور میں دومیچز کھیلے جائیں گے ۔ایل سی سی اے گراونڈ پر لاہور وائٹس کا مقابلہ فاٹا ریجن سے ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم میںراولپنڈی ریجن اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ٹورنامنٹ میں اب تک لاہور کی دونوں ٹیمیں کوئی میچ جیتنے میں کامیا ب نہیں ہوسکیں ۔