لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر عنایت اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔واپڈا کے کھلاڑی نہ صرف قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ،بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں ۔2017 ء سے اب تک واپڈا کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک کے لئے 13 سونے ،13 چاندی اور 46 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں ۔