فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں محمد جمال نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50ہزارروپے کا نقد انعام جیتا۔ چیمپئن شپ میں باسط،قیوم،زین قمراورنورعالم نے دیگر پوزیشنز لیں جن میں 10/10 روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سی ای او بھٹی جم رائے حبیب الرحمن بھٹی اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ ان مقابلوں میں بیڈمنٹن کے عام کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے گئے جنہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اوروہ اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں۔
فیصل آباد : انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ محمد جمال نے جیت لی
Oct 16, 2018