ضمنی انتخابات :تحریک انصاف سب سے بڑی کامیاب سیاسی جماعت کے طور پر ابھری : وزیر اطلاعات

Oct 16, 2018 | 09:09

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی کامیاب سیاسی جماعت کے طورپرابھری ہے کیونکہ اس نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کامقابلہ کیاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضمنی انتخابات میں مداخلت نہیں کی اور یہ آزادانہ ،شفاف اورپرامن انداز میں منعقد ہوئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ارکان کوضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اخراجات میں کمی اورقومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے سادگی کے ا قدامات اختیارکئے ہیں۔

مزیدخبریں