بنی گالہ تجاوزات کیس:چیف جسٹس کاوزیراعظم کوجرمانہ اداکرنےکاحکم

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا،اس کو سیاسی بیان نہ سمجھا جائے‘سب سے پہلے عمران خان جرمانہ اداکریں گے‘ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے منگل کو بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان کاگھرریگولرائزہوگا،اس کوسیاسی بیان نہ سمجھاجائے،سب سے پہلے عمران خان جرمانہ اداکریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان کے بعدباقی لوگوں کوعمارتیں ریگولرائزکرانے کا کہا جائےگا، ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن