شہباز شریف کو بلاجوازگر فتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے،بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے:راناثناءاللہ

Oct 16, 2018 | 14:04

ویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کوبلاجوازگرفتار کیا گیاجوقابل مذمت ہے، اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ۔آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچا گیا۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیرقانوانی،غیر آئینی گرفتاریوں پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے سینئرو کیل کوعدالت سےایک کلو میٹردوراتاردیاگیا۔جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شہباشریف نے بطور وزیراعلیٰ بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کوتباہی کی طرف لےجارہی ہیں۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں