لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک بھر میں خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔ ’’تعلیم ہوگی عام‘ہر بیٹی کے نام‘‘ سے خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملک کے شہر شہر، گلی گلی کا دورہ کریں گے۔کراچی میں اپنی بیٹیوں اقصٰی اور انشاء کیساتھ پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، سری لنکا اور بنگلہ دیش آج تعلیم کی وجہ سے ہی پاکستان سے آگے نکل چکے ہیں، خواتین کی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ لڑکی کو پڑھا کر ہی ہم پوری نسل کو تعلیم یافتہ کرتے ہیں۔ جس طرح ان کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے، ان کی خواہش ہے کہ ملک کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اس سلسلے میں وہ اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔انہوں نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ اگر حکومتیں ٹھیک کام کررہی ہوتیں تو آج غیر سرکاری تنظیموں کو میدان میں نہیں آنا پڑتا۔ وہ اس مہم کا آغاز ملتان سے کریں گے،اس موقع پر آفریدی کی بیٹیوں نے بھی لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔
شاہدآفریدی نے خواتین کیلئے تعلیم عام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا
Oct 16, 2019