موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن بے روزگاری اور مہنگائی میں شد ید اضافہ ہواہے :اختر گورائیہ

Oct 16, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمامحمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن ، بے روزگاری اور مہنگائی میں شید اضافہ ہواہے ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں مگرملکی عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے حکمران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیںجس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے، (ن) لیگ عوامی جماعت ہے جو عوامی حقوق کی جدوجہد ہرگز ترک نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ امریکہ قابل اعتبار نہیں بلکہ امریکہ نے پاکستان کے مقابلے میں ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

مزیدخبریں