کوہاٹ سے تیل اورگیس کا ایک اورذخیرہ دریافت

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کوہاٹ ای ایل کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) بطور آپریٹر 50 فیصد،ِ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ( ایم پی سی ایل ) 33.33% اور سیف انرجی لمیٹڈ ( ایس ای ایل ) 16.67 فیصد کی حصہ دار ہیں ۔ انہوں نے ایکسپلوریٹری ویل ٹوگ نمبر1 سے گیس اور کنڈسیٹ کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔جو ضلع کوہاٹ صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے ۔ کوہاٹ جائنٹ وینچر ایم پی سی ایل اور ایس ای ایل کی مشاورت سے ٹوگ ویل نمبر1 کی کھدائی اور تجزئیے کے لئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا ۔ کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ۔ہنگو فارمیشن کے ایک نئے زون میں 4.1 سٹینڈرڈ کیوبک فٹ( ایم ایم ایس سی ایف گیس) یومیہ اور 50 بیرل کنڈنسیٹ یومیہ کا تجربہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن