چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے سیکورٹی کیلئے پلان جاری

Oct 16, 2019

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چہلم حضرت امام حسین کے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کے لئے پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت سٹی پولیس آفیسر ڈی ـآئی جی محمد فیصل رانا منعقد ہوا جس میں پنڈی ضلع میں نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے سی پی او نے حتمی پلان جاری کیا،سی پی او فیصل رانا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے موقع پر پولیس ملازمین اور افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جو ملازمین چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر متعلقہ ہیڈ کوارٹر پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،سی پی اونے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے جو ہدایات اور ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جائے گا روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس پر پولیس کا فلیگ مارچ ہو گا،روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے نکلنے سے پہلے ڈویژنل ایس پیز روٹ کی فیزکل سرچنگ اور چیکنگ کی رپورٹ خود دیں گے،سی پی او نے کہا کہ روایتی اور لائسنسی جلوسوں کو ہمہ وقت مکمل سیکورٹی حصار میں رکھا جائے گا،پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوان اور اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،سی پی او نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر ہر قسم کی دوکانیں مکمل بند ہوں گی

مزیدخبریں