راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے وکیل کالونی میں سول جج کی عدالت کے سمن تعمیل کرانے جانے والے عدالتی بیلف کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوا دیا منگل کو تھانہ ائر پورٹ پولیس نے ملزم محمد عباداللہ کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف عدالتی بیلف قدیر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا مقدمہ درج ہے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے وکیل کالونی میں سول جج کیع دالت کے سمن تعمیل کرانے کیلئے آنے والے عدالتی بیلف کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکیملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔