بشارالاسد اور شام امریکہ کا دشمن، دہشت گردوں کا تحفظ نہیں کرینگے: ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ دشمن بشار الاسد کے ملک یا دہشتگردوں کا تحفظ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدرنے کہا دشمن بشار الاسد کے ملک یا دہشت گردوں کا تحفظ نہیں کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کاکہناتھاکہ بشار الاسد اور اس کا ملک شام امریکا کا دشمن ہے، اس کے ساتھ کرد تنظیمیں پی کے کے اور وائی پی جی بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔امریکا دہشت گرد ملک شام کی سرحدوں اور کرد باغی تنظیموں کی حفاظت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے تجویز دی کہ نپولین بونا پارٹ کا ملک فرانس، روس اور چین شام کے حفاظت کرے۔شام میں موجود امریکی فوج اعلان کے مطابق وطن واپس آئے گی اور دوبارہ واپس خطے میں تعینات کیا جائے گااور اس کا کام خطے کی نگرانی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن