نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث مورو کے قریب سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔مقامی پولیس کے مطابق نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب قومی شاہراہ پر بھٹ شاہ سے سکھر جانے والی مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں کوچ میں سوار 5 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔پولیس نے کہا ہے کہ حادثہ ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو الٹ جانے والی کوچ سے نکال کر انہیں مورو ہسپتا ل منتقل کر دیا ، جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ۔حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جاں ں بحق ہونے والوں میں شوکت شیخ، ممتاز شیخ، ڈھولن شیخ، دیدار عباسی اور امیر بخش لانگا شامل ہیں۔
نوشہرو فیروز:موروکےقریب زائرین کی بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20زخمی
Oct 16, 2019 | 10:01