جے یو آئی کے دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد (وقائع نگار) مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں ن لیگ کی شرکت اور جے یو آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔۔ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی کی درخواست پر کل چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے ممکنہ دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کی تعداد دو ہو گئی ۔ شہری حافظ احتشام نے پہلے ہی دھرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن صرف نیب پر دباو ڈالنے کی غرض سے جے یو آئی کے مارچ میں شامل ہو رہی ہے ۔ سزا یافتہ نواز شریف جیل خط لکھ کر ہدایات دے رہے ہیں ، عدالت اس دھرنے اور غیر آئینی مارچ کو روکنے کے احکامات جاری کرے ۔ رجسٹرار آفس نے نئی درخواست کل بدھ کے روز سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے ۔ کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...